سکولوں اور کالجوں میں سول ڈیفنس کی ٹریننگ جاری

سکولوں اور کالجوں میں سول ڈیفنس کی ٹریننگ جاری
لاہور(میڈیا92نیوز) سول ڈیفنس لاہور کی سکولوں اور کالجوں میں سول ڈیفنس کی ٹریننگ جاری ہے. مجموعی طور پر 1000 گرلز اینڈ بوائز سکاؤٹس کو ٹریننگ دی گئی ہے. لاہور کے سرکاری ونجی 105 کالجوں میں سول ڈیفنس کی ٹریننگ دے دی گئی ہے اور 20 سکولوں میں بھی طالب علموں کو ٹریننگ دی گئی ہے. سول ڈیفنس کی جانب سے گزشتہ روز سلامت پورہ گرلز کالج میں اساتذہ اور طالب علموں کو سول ڈیفنس کی ٹریننگ دی گئی ہے. فرسٹ ایڈ، آگ بجھاؤ اور جنگ و امن کے حالات کی تکینک کی ٹریننگ کروائی جارہی ہے. ڈی سی لاہور نے سول ڈیفنس کے محکمہ کے کام کو سراہا ہے.

یہ بھی پڑھیں

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ہونے …