تعلیمی ادارے طلبہ کو دینی تعلیم بھی دیں:آمنہ رفیق

حافظ آباد (میڈیا92نیوزآن لائن) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حافظ آباد آمنہ رفیق کا کہنا ہے کہ تعلیمی ا داروں میں دنیاوی تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کا حصول اس بات کا عملی ثبوت ہے کہ ہمارے طلباء و طالبات دینی، مذہبی تعلیمات پر بھی خصوصی توجہ اور دلچسپی رکھتے ہیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار 35ویں قومی حفظ و قرآن اور حسن قرات کے مقابلوں میں پوزیشن ہولڈرز طلباء وطالبات میں انعامات تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔مقابلوں میں مختلف تعلیمی اداروں اور جامعات کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا جبکہ ممتاز عالم دین قاری فیصل ندیم کیلانی، قاری محمد یوسف۔پروفیسر حافظ محمد عباس، پروفیسر محمد رضوان نے مقابلوں کے بطور ججز فرائض سر انجام دئیے

یہ بھی پڑھیں

وزرائے تعلیم کا اجلاس، گرمیوں کی چھٹیاں محدود، کسی طالب علم کو بنا امتحان پرموٹ نہ کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (میڈیا 92 نیوز آن لائن) وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی زیرصدارت ہونے …