کشمیر پریمیر لیگ دنیا بھر میں کشمیریوں کی پہچان بنے گی، عمر گل

لاہور (آن لائن) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باﺅلر عمر گل نے کہا ہے کہ شاہد خان آفریدی کی قیادت میں کشمیر پریمیر لیگ (کے پی ایل) دنیا بھر میں کشمیریوں کی پہچان بن جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق اپنے پیغام میں سابق ٹیسٹ کرکٹر عمر گل کا کہنا تھا کہ کرکٹ پاکستان سمیت دنیا بھر کا مقبول ترین کھیل ہے، کرکٹ کے میدان میں پاکستانی سٹارز نے کئی عالمی ریکارڈز قائم کئے ہیں، شاہد آفریدی کی قیادت میں کشمیر پریمیر لیگ دنیا بھر میں کشمیریوں کی پہچان بن جائے گی۔عمرگل کا کہنا تھا کہ کشمیر پریمیر لیگ کا مقصد کشمیریوں کی مکمل حمایت کرنا اور انہیں سپورٹ کرنا ہے اور بطور کوچ مظفر آباد ٹائیگرز کو کامیاب بنانے کیلئے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے باصلاحیت کرکٹرز کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا، سب مظفر آباد ٹائیگرز کی ٹیم کو سپورٹ کریں۔بعد ازاں مظفر آباد ٹائیگر کے چیئرمین ارشد خان تنولی سے ملاقات کے دوران کوچنگ کے حوالے سے معائدے پر دستخط کئے۔ واضح رہے کہ شاہد خان آفریدی کے پی ایل ٹیم مظفر آباد ٹائیگر کی قیادت کریں گے اور عمدہ کارکردگی کے ذریعے ٹورنامنٹ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔

مزید :
کھیل –

یہ بھی پڑھیں

محمد رضوان نے حفیظ کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی میں اہم اعزاز اپنے نام کرلیا

پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں اہم اعزاز اپنے …