سونم کپور نے فواد خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی

سونم کپور نے فواد خان کو بہترین اداکار قرار دے دیا ، کام کرنے کی خواہش ظاہر کردی
دوحا(میڈیا92نیوز آن لائن) نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور نے پاکستانی اداکار فواد خان کو بہتریناداکار قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ایک بار پھر فواد خان کے ساتھ کام کرناچاہتی ہیں۔پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت کا پاکستان کے لیے بغض اورکینہ کھل کرسامنے آیا اور مودی سرکار نے نفرت کی انتہا کرتے ہوئے پاکستانی فنکاروں پر پابندی عائد کردی۔لیکن بھارتی حکومت بالی ووڈ فنکاروں کے دل سے پاکستانی فنکاروں کی محبت نہ نکال سکی۔ اپنی حکومت کے برعکس بالی ووڈ فنکار نہ صرف پاکستانی فنکاروں کے ساتھ کام کرنا چاہتے ہیں بلکہ ان سے بے حد متاثر بھی ہیں۔نامور بالی ووڈ اداکارہ سونم کپور اورپاکستان کے خوبرو اور پرکشش اداکار فواد خان 2014 میں فلم خوبصورتمیں اداکاری کے جوہر دکھاچکے ہیں دونوں کی جوڑی نے باکس آفس پر دھوم مچادی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …