راحت فتح علی خان کا ضرورت مند فنکاروں کے لیے ٹرسٹ قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) عالمی شہرت یافتہ گلوکار استاد راحت فتح علی خان اور بین الاقوامی میوزک پروڈیوسر سلمان احمد نے ضرورت مند فنکاروں اور ہنرمندوں کے لیے ٹرسٹ قائم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس ٹرسٹ کے ذریعے ایسے فن کاروں کی ان کی دہلیز پر جا کر مدد کی جائے گی جن کے پاس کام نہیں ہے یا وہ مالی مشکلات کا سامنا کررہے ہیں جب کہ ٹرسٹ میں صف اول کے کھلاڑیوں، فنکاروں اور ممتاز شخصیات کو شامل کیا جائے گا۔استاد راحت فتح علی خان کا کہنا ہے کہ میں پاکستان کے ایک ایک فن کار سے محبت کرتا ہوں اور سلمان احمد نے فن کاروں کے لیے جو ٹرسٹ بنایا ہے ہم ان کے ساتھ ہیں کیوں کہ مجھے بھی ان سے بہت پیار ملا ہے.

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …