صنم سعید نے عالیہ بھٹ کی تعریف کا جواب دے دیا

کراچی:(میڈیا92نیوزآن لائن) نامورپاکستانی اداکارہ صنم سعید نے عالیہ بھٹ کی تعریف کے جواب میں کہا ہے کہ وہ عالیہ کی جانب سے ’زندگی گلزار ہے‘ ڈرامے میں ان کے کردار کشف کی تعریف کیے جانے پر بے حد خوش ہیں۔گزشتہ روز عالیہ بھٹ کے اس بیان نے بھارتی اورپاکستانی میڈیا پر دھوم مچادی تھی کہ انہوں نے فلم ’’کلنک‘‘ میں اپنے کردارکو بہترین اندازمیں ادا کرنے کے لیے پاکستانی ڈراما سیریل ’’زندگی گلزارہے‘‘ کے کردار کشف سے رہنمائی لی اورکشف کا کردار ادا کرنے والی پاکستانی اداکارہ صنم سعید کی اداکاری سے بہت کچھ سیکھا۔صنم سعید نے عالیہ بھٹ کی تعریف کے جواب میں فلم ’’کلنک‘‘ میں ان کے کردار کے لیے نیک تمناؤں کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر یہ جعلی خبرنہیں ہے توعالیہ بھٹ کی جانب سے اپنے کردار کشف کی تعریف کے جانے پر خوشی سے بے حال ہوں۔واضح رہے کہ عالیہ بھٹ نے صنم سعید کی اداکاری اور کشف کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ فلم ’’کلنک‘‘ کے ہدایت کار نے انہیں یہ ڈراما دیکھنے کے لیے کہا تھا کیونکہ صنم سعید نے ڈرامے میں ایک ایسی لڑکی کا کردار ادا کیا تھا جس کے کندھوں پر بہت زیادہ ذمہ داریاں ہوتی ہیں لیکن وہ ایک حوصلہ مند لڑکی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …