مایا علی کا اپنی فلم طیفا ان ٹربل کی دنیا بھر میں کامیابی پر خوشی کا اظہار

اعزاز کی بات ہے میری پہلی فلم ہی 50کروڑ کلب میں شامل ہو گئی ہے ،اداکارہ
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)خوبرو اداکارہ مایا علی نے اپنی فلم طیفا ان ٹربل کی دنیا بھر میں کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میری پہلی فلم ہی 50کروڑ کلب میں شامل ہو گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اس طرح کی مثالیں نہ ہونے کے برابر ہیں کہ کسی اداکارہ کی پہلی فلم ہی پچاس کروڑ کلب میں شامل ہو جائے ۔اس فلم میں علی ظر سمیت تمام ٹیم نے بہترین جذبے کے ساتھ کام کیا جس کے نتائج ہمارے سامنے ہیں ۔ مایا علی نے کہا کہ مستقبل میں بھی میں فلموں میں کا م کرنے کی خواہشمند ہوں ۔ لیکن اس کے لئے میں فلم کا سکرپٹ ،کاسٹ اور اپنا کردار دیکھنے کے بعد فیصلہ کروں گی ۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت میں لوگوں کے سامنے اپنے آپ کو بہترین اداکارہ کے طور پر منوانا چاہتی ہوں خواہش ہے عوام میرے کام کو پسند کریں .

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …