کنگ خان اپنی ٹیم کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے دیوانے

ممبئی(میڈیا92نیوزآن لائن) بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان نے آئی پی ایل میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جیت پر کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں نے بہت خوب کھیل پیش کیا۔سوشل میڈیا پر اپنے ایک ٹوئٹ میں بالی ووڈ کے کنگ نے اپنی ٹیم کے کھلاڑی کرس لن، رابھن اتھپا اور نتیش رانا کے کھیل کی تعریف کی اور کہا کہ ٹیم سب کھلاڑیوں نے بہت اعلیٰ کھیل کھلا مگر آپ سب متفق ہو گے کہ تعریف کے سارے الفاظ اس قیمتی تصویر کے لیے ہے۔واضح رہے کہ آئی پی ایل 2019 کے ایک میچ میں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے رائل چیلنجرز بنگلورو کو شکست سے دوچار کیا۔بنگلورو نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں تین وکٹ کے نقصان پر 205 رنز کا ٹارگٹ دیا تھا، مگر کولکاتہ نے رسل کی طوفانی اننگز کی بدولت اتنے بڑے ہدف کو 19 اعشاریہ 1 اوور میں ہی پانچ وکٹ کھو کر حاصل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …