انجلینا جولی کی اقوام متحدہ کی سیکرٹری جنرل بننے کیلئے کوششیں تیز

امن مذاکرات میں افغان خواتین کی شمولیت لازمی ہے، ہالی ووڈ اداکارہ
واشنگٹن(میڈیا92نیوز آن لائن) ہالی ووڈ اداکارہ و ماڈل انجلینا جولی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا منصب حاصل کرنے کی کوششیں شروع کردی ہیں۔اقوام متحدہ کی خیر سگالی کی سفیر کے طور پر دنیا بھر کے دورے کرنے والی انجلینا جولی نہایت پرامید ہیں کہ وہ یہ اعلیٰ ترین منصب حاصل کرنے میں کامیاب بھی ہوجائیں گی۔ موقر جریدے ’پیپل‘ کو دیے گئے ایک انٹرویو میں انجلینا جولی نے کہا کہ میں یہ سوچ بھی نہیں سکتی کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا عہدہ مجھے نہیں مل سکتا ہے۔ اداکارہ نے دعویٰ کیا کہ میرا ویژن مجھے ایک دن اس منصب تک لے جائے گا۔ ایک سوال کے جواب میں کہا کہ پناہ گزینوں کے تحفظ کے لیے مزید امن فوج کی تعیناتی کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پناہ گزینوں کو جنسی تشدد کے حربوں سے بچانے کے لیے عالمی برادری کو مزید موثر اقدامات کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …