اب سعودی عرب میں بھی پاکستانی ڈرامے چلیں گے

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) پاکستانی ڈرامے پہلے ہی امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، بھارت ،یورپ کے چند ممالک اورخلیجی ممالک سمیت کئی ممالک میں دیکھے جاتے ہیں تاہم اب پہلی بار سعودی عرب میں بھی پاکستانی ڈراموں کو وہاں کے ٹیلی ویژن پر عربی زبان میں پیش کیا جائے گا۔پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی ڈائریکٹر بین الاقوامی تعلقات شازیہ سکندر نے عرب نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کے 2مقبول ترین ڈرامے ’دھوپ کنارے اور تنہائیاں‘ رواں سال جون میں عربی زبان میں ترجمہ کرواکے سعودی عرب بھجوا ئے جائیں گے۔شازیہ سکندر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے لیے یہ اقدام نہ صرف ذر یعہ آمدن بنے گا بلکہ سعودی شہریوں کو پاکستانی ثقافت سمجھنے میں بھی مدد ملے گی۔واضح رہےکہ وزیر اطلاعات فواد حسن چوہدری نےچند روز قبل اپنے دورہ ریاض سے واپسی پر بتایا تھا کہ پاکستان نے سعودی عرب کو پاکستانی ڈراموں کی پیشکش کی ہے اور جلد ہی پاکستانی ڈراموں کو عرب زبان میں ڈب کر کے سعودی عرب کو فراہم کیا جائے گا ،تاہم فواد حسن چوہدری نے یہ نہیں بتا یا تھا کہ پاکستانی ڈرامے کب تک سعودی عرب میں نشر کئے جا سکیں گے۔لیکن اب پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رواں برس جون سے پاکستانی ڈرامے سعودی عرب میں نشر کئے جائیں گے۔خیال رہے دھوپ کنارے 1987 جبکہ تنہائیاں 1985میں پہلی مرتبہ پی ٹی وی پر نشر کیا گیا تھا ۔ان ڈراموں کا شمار پاکستان کے ہر دور کے مقبول اور مشہور ڈراموں میں ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …