ہیمامالنی کو انتخابی مہم کے دوران گاڑی پسند نہ آئی‘بیٹھنے سے انکار

ممبئی (میڈیا92نیوز آن لائن) بالی ووڈ کی اداکارہ ہیمامالنی کو اپنی انتخابی مہم کے دوران گاڑی پسندنہ آئی جس پر انہوں نے گاڑی میں بیٹھنے سے انکار کردیا۔ہیما مالنی بی جے پی کے ٹکٹ پر لوک سبھا انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں اور اپنی انتخابی مہم انہوں نے متھرا سے شروع کردی ہے۔متھر امیں انتخابی مہم کے دوران اداکارہ کو لینے آنے والی گاڑی چھوٹی ہونے کی وجہ سے انہیں پسند نہیں آئی اور انہوں نے دوسری گاڑی لانے کا مطالبہ کردیا۔ہیما مالنی کے مطالبے پر پارٹی ذمہ داران کی طرف سے دوسری گاڑی منگوائی گئی جس کی سیٹ بھی انہیں پسند نہیں آئی اور وہ گاڑی سے اتر گئیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …