عرفان خان کینسر کیخلاف جنگ جیت گئے

عرفان خان کینسر کیخلاف جنگ جیت گئے ،زندگی کی طرف لوٹنے لگے
ممبئی (میڈیا92نیوز آن لائن) بولی وڈ کے ورسٹائل اداکار عرفان خان کے دنیا بھر میں موجود کروڑوں مداح گزشتہ برس اس وقت پریشان ہوگئے تھے جب اداکار کو کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔عرفان خان کو مارچ 2018 میں نیورو اینڈو کرائن کا مرض لاحق ہوگیا تھا اور وہ علاج کے لیے بھارت سے برطانیہ منتقل ہوگئے تھے۔عرفان خان نے جہاں بیماری کے علاج کے دوران بھی ہمت نہیں ہاری اور اپنے مداحوں کو وقتا بوقتا اپنی صورتحال سے آگاہ کرتے رہتے تھے۔وہیں ان کی زندگی پر ایک وقت ایسا بھی آیا تھا جب وہ زندگی سے مکمل طور پر مایوس دکھائی دیے تھے، تاہم بعد ازاں ان کی صحت بہتر ہونے لگی۔گزشتہ برس اگست تک عرفان خان کی برطانیہ میں 6 کیموتھراپیاں کی گئی تھیں.

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …