تیمور علی خان کی دو برس کی عمر میں فلمی دنیا میں انٹری

تیمور علی خان نے دو برس کی عمر میں فلمی دنیا میں قدم رکھ دیا
ممبئی (میڈیا92نیوز آن لائن) بالی وڈ اداکار سیف علی خان اور کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان نے صرف دو برس کی عمر میں بالی ووڈ فلم انڈسٹری میں قدم رکھادیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تیمور علی خان کو کرن جوہر کی پروڈکشن میں بننے والی فلم میں کاسٹ کر لیا گیا ہے جس میں وہ اپنی والدہ کرینہ کپور اور اکشے کمار کے ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔تیمور علی خان فلم ’گڈ نیوز‘ میں اکشے کمار اور کرینہ کپور کے بیٹے کا کردار ادا کریں گے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ تیمور علی خان کو بطور چائلڈ اداکار پہلی فلم کیلئے ایک کروڑ بھارتی روپے معاوضہ دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …