اداکارہ عالیہ بھٹ کی والدہ نے پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کردی

مجھے پاکستان چلے جانا چاہیئے جہاں میں زیادہ خوش رہوں گی،اداکارہ سونی رازدان
ممبئی(میڈیا92نیوز آن لائن) بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں اور سابق اداکارہ سونی راز دان کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان جانے کی خواہشمند ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ کی ماں اورسابق اداکارہ سونی رازدان اپنے بیانات سے متعلق خاصی مشہورہیں، اورانہیں اپنے بے باک بیانات پر بہت تنقید کا نشانہ بھی بنایا جاتا ہے۔ انٹرویو کے دوران سابق اداکارہ نے کہا کہ مجھے اکثردیش دروہی کا خطاب ملتا رہتا ہے،اس لیے مجھے پاکستان چلے جانا چاہیئے جہاں میں زیادہ خوش رہوں گی۔ پاکستان کا کھانا بھی بہت بہترین ہوتا ہے جب کہ بھارت میں بھی مجھ پرمتعدد بارتنقید کرنے والے مشورہ دے چکے ہیں کہ مجھے پاکستان چلے جانا چاہیئے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …