پاکستانی ڈرامہ تو اب بھارت میں بھی بہت مقبول جا رہا ہے‘جاناں ملک

جب بھی مجھے کوئی اچھا اور منفرد پروجیکٹ آفر ہوگا میں ضرور کام کرونگی‘انٹرویو
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)معروف اداکارہ جاناں ملک نے کہا ہے کہ اب پاکستان میں بہترین فلمیں بننے کا رجحان فروغ پا رہا ہے۔معمول کی فارمولا فلموں کے باعث فلم انڈسٹری کی بربادی ہوئی جبکہ نگارخانے اور سینما گھروں پر ویرانی کا راج ہوگیا لیکن اب ایک مرتبہ پھر سے معیاری فلمسازی اورجدید سینما گھروں کے باعث حالات میں بہتری کے آثارنمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں جوکچھ بھی ہوں وہ اپنے ملک میں کام کرنے کی بدولت ہی ہوں اس لیے جب بھی مجھے کوئی اچھا اور منفرد پروجیکٹ آفر ہوگا میں ضرور کام کرونگی۔ جاناں ملک نے مزیدکہا کہ فلموں میں آفرز کا سلسلہ توجاری رہتا ہے لیکن میں بہت سوچ سمجھ کر ایسے پروجیکٹس سائن کرتی ہوں جن میں کام کرکے مزہ آئے اور میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا بہتر انداز سے سکرین پر اظہار بھی کرسکوںانہوں نے کہا کہ پاکستانی ڈرامہ تو اب بھارت میں بھی بہت مقبول جا رہا ہے۔ اس کی ایک بڑی وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے ہاں اب نوجوان فلم میکرز انٹرنیشنل مارکیٹ کے مطابق فلمیں بنانے جارہے ہیں جو بہت خوش آئند بات ہے اس لیے یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ آئندہ چند برسوں کے بعد پاکستان فلم انڈسٹری بھی ایک منفرد مقام پرہوگی اور پاکستانی فلمیں دنیا بھر میں دیکھی اورپسند کی جائینگی۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …