’رولنگ سٹون‘ کے گلوکار مک جیگر کی اوپن ہارٹ سرجری،شمالی امریکی ٹور”نو فلٹر“منسوخ

واشنگٹن (میڈیا92نیوز آن لائن) مشہور میوزک بینڈ ’رولنگ سٹون‘ کے گلوکار مک جیگر اوپن ہارٹ سرجری کرائیں گے،انھوں نے اپنی بیماری کے پیش نظر
شمالی امریکا کا ٹور بھی منسوخ دیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مک جیگر جن کی عمر 75برس ہے کو معالجین نے ان کے دل کے عارضے کے سبب سرجری کا مشورہ دیا ہے جس میں ان کے دل کا والوو تبدیل کیا جائے گا۔جیگر کے منیجر کے مطابق ان کا شمالی امریکی ٹور”نو فلٹر“منسوخ کر دیا گیا ہے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کے دل کا آپریشن 5 اپریل کو کیا جائے گا اور وہ مکمل صحت یابی کے بعد سٹیج پر واپس آئیں گے۔مک جیگر نے بعد ازاں اپنی ٹویٹ میں اپنے پرستاروں سے معذرت کی جنہوں نے امریکا اور کینیڈا میں ان کے شو کے ٹکٹس خرید لئے تھے۔انھوں نے کہا کہ”میں امریکا اور کینیڈا میں ٹکٹس لینے والے اپنے تمام پرستاروں سے معذرت خواہ ہوں،مجھے آپ کو ایسا کہتے ہوئے بہت افسوس ہو رہا ہے لیکن میں جلد از جلد واپس آنے کے لئے محنت کروں گا“۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …