کیا پریانکا اور نک میں طلاق ہوگئی؟

واشنگٹن (میڈیا92نیوزآن لائن) آج کل سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ پریانکا اور نک میں طلاق ہوگئی لیکن ان خبروں پر پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کا ردعمل سامنے آگیا ہے.
بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس نے اپنی طلاق کی خبروں پر کوئی ردعمل دینے کی بجائے اپنی فیملی کے ہمراہ تصاویر شیئر کر کے خبروں کی تردید کرنے کی کوشش کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پریانکا نے نک جونس سمیت ان کے بھائیوں کے ساتھ چند خوشگورا تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے بتایا کہ وہ جونس برادرز پر فخر محسوس کرتی ہیں۔ان کی اس پوسٹ سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ طلاق کی خبروں کی تردید کرتی ہیں اور ان میں کوئی صداقت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …