ارمیلا مسلمان ہوگئیں

ممبئی(میڈیا92نیوزآن لائن) نامور بھارتی اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر کے بھارتی سیاسی جماعت کانگریس میں شامل ہونے کے 24 گھنٹے بعد ہی سوشل میڈیا پر ان کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی خبریں گردش کرنے لگیں۔فلم’’رنگیلا ‘‘سے شہرت حاصل کرنے والی نامور بالی ووڈ اداکارہ ارمیلا ماٹونڈکر دوروز قبل ہی بھارتی سیاسی جماعت کانگریس میں شامل ہوئی ہیں اور یہ بھی کہا جارہا ہے کہ وہ کانگریس کی طرف سے لوک سبھا کے الیکن میں حصہ لے سکتی ہیں۔ تاہم ان کی کانگریس میں شمولیت کے 24 گھنٹوں بعد ہی بھارتی سوشل میڈیا پر یہ افواہیں گردش کرنے لگیں کہ ارمیلا دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی ہیں اور انہوں نے اپنا نام بھی ارمیلا ماٹونڈکر سے تبدیل کرکے مریم اختر میر رکھ لیا ہے ۔ارمیلا ماٹونڈ کرنے 2016 میں کشمیری بزنس مین اور ماڈل محسن اختر میر سے شادی کی تھی۔ جب اس حوالے سے ان کے شوہر سے پوچھاگیا تو انہوں نے ارمیلا کے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن سے قبل اس طرح کے گیم کھیلنا بہت عام بات ہوگئی ہے لیکن ہم اس چیز سے پریشان نہیں ، میری بیوی نے اسلام قبول کیا اور نہ ہی انہوں نے اپنا نام تبدیل کیا ہے ۔دوسری جانب کانگریس کے ترجمان سچن ساونت نے ان افواہوں کا ذمہ دار بی جے پی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس پروپیگنڈے سے ظاہر ہورہا ہے کہ بی جے پی ارمیلا کو اپنا سخت حریف سمجھ رہی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …