کامیڈی،ایکشن اور رومینٹک فلموں کے ڈائریکٹر علیحدہ علیحدہ ہونے چاہئیں،صاحبہ

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) اداکارہ صاحبہ نے کہا ہے کہ میری تجویز ہے کہ کامیڈی’ ایکشن اور رومینٹک فلموں کے ڈائریکٹر علیحدہ علیحدہ ہونے چاہئیں’ انڈسٹری کو موجودہ حالات سے نکالنے کیلئے ہمیں اپنے ماضی میں جھانک کر وہاں سے اچھی چیزیں تلاش کرنی چاہئیں۔ایک انٹر ویو میں صاحبہ نے کہا کہ سید نور فلم انڈسٹری میں ایک ایسے ہدایت کار ہیں جو ہر موضوع پر اچھی فلمیں بنا سکتے ہیں اور انہوں نے اس کا عملی ثبوت بھی دیا ہے جن میں ان کی فلم ”مجاجن” ”ووہٹی لے کے جانی اے” ”ایک غازی اور” شامل ہیںجنہیں عوام نے بیحد پذیرائی دی اور تینوں فلمیں موضوع کے لحاط سے منفرد تھیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …