شوبز انڈسٹری میں کامیابی تھوڑی مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں ،مہوش نور

شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنا تھوڑی مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں ،گفتگو
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن) مجھے مخالفین اور حاسدین کی کوئی پرواہ نہیں ،محنت اور لگن سے کام کر رہی ہوں اور انشاءاللہ آنے والا کل میرا ہو گا ، ان خیالات کا اظہار اداکارہ مہوش نور نے ہمارے نمائندے سے ملاقات میں کیا،انہو ں نے کہا ہے کہ کیرئیر کے آغاز میں مجھے بہت مشکلات کا سامنا کرناپڑھاہے لیکن مجھے سینئر کی رہنمائی سے مزید حوصلہ ملامیں نے کبھی ہمت نہیں ہاری مشکل کام کو اپنے لئے ٹاسک سمجھ کررہی ہوں جس کی بدولت آج مجھے نئے پروجیکٹس کی آفرز ہو رہی ہے جو بہت جلد فائنل کر لونگی ،مہوش نور نے مزید کہا کہ شوبز انڈسٹری میں کامیابی حاصل کرنا تھوڑی مشکل ضرور ہے مگر نا ممکن نہیں کیونکہ محنت ہر مشکل کام کو آسان بنا دیتی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …