فلم فیئر ایوارڈ میں محبتوں کا برملا اظہار

فلم فیئر ایوارڈ میں محبتوں کا برملا اظہار، فلم راضی اور پدماوت کی دھوم
ممبئی (میڈیا92نیوز آن لائن )بالی وڈ کے سب سے بڑے ایوارڈ فلم فیئر میں جہاں پاکستان اور انڈیا پر مبنی فلم”راضی“ کا چرچا رہا وہیں فنکاروں نے برملا اپنی حبتوں کا اظہار بھی کیا۔اداکار رنویر سنگھ نے اپنی اہلیہ دیپکا سے محبت کا اظہار کیا تو اداکارہ عالیہ بھٹ نے بھی اداکار رنبیر کپور کو ا?ئی لو یو کہہ دیا۔فلم ”راضی “کو جہاں بہترین فلم کا ایوارڈ ملا وہیں بہترین اداکارہ کا ایوارڈ بھی اس فلم کی اداکارہ عالیہ بھٹ کے حصے میں آیا جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ ان کے دوست رنبیر کپور کو فلم ”سنجو“ پر دیا گیا۔ سینیئر اداکارہ اور رکن پارلیمان ہیما مالنی کو فلم انڈسٹری میں 50 سال خدمات انجام دینے پر خصوصی انعام سے نوازا گیا۔ انھیں یہ ایوارڈ فلم ساز اور نغمہ نگار گلزار نے دیا جس کا ٹوئٹر پر ہیما مالنی نے شکریہ ادا کیا

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …