پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ششما سوراج کو انسانیت کا درس دے دیا

پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے ششما سوراج کو انسانیت کا درس دے دیا
کراچی(میڈیا92نیوز آن لائن ) نامورپاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھارت میں بے گناہ مسلم خاندان پرہندوں کے بہیمانہ تشدد کےخلاف بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انسانیت کا درس دے دیا۔چند روز قبل سندھ میں دوہندو لڑکیوں کے اغوا کا معاملہ سامنے آیا تھا جس پروزیراعظم عمران خان نے نوٹس لے کر لڑکیوں کی بازیابی کی ہدایت کی تھی، تاہم بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے پاکستان کے اندرونی معاملے میں مداخلت کرتے ہوئے اس معاملے پر بھارتی ہائی کمشنرسے رپورٹ طلب کی تھی جس پر وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سشما سوراج کو جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ پاکستان کا اندورنی معاملہ ہے لہذا آپ اس میں مداخلت نہ کریں۔ لیکن صرف فواد چوہدری نے ہی نہیں بلکہ نامور پاکستانی اداکارہ ماورا حسین نے بھی سشماسوراج کو پاکستان کے اندرونی معاملے پر آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں کرارا جواب دیا ہے۔ماورا حسین نے تین روز قبل بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے گڑگاں میں کرکٹ کھیلنے جیسے معمولی تنازعہ پر جنونی ہندوں کی جانب سے بے گناہ ومعصوم مسلم خاندان پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو شیئر کراتے ہوئے سشما سوراج کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جب میں نے یہ ویڈیو دیکھی تو احساس ہوا دو غلط کبھی صحیح نہیں ہوسکتے، اسے ہندو لڑکیوں یا مسلم خاندان کی حفاظت کا معاملہ نہیں بنائیں، آئیے اسے برصغیر اوردنیا میں موجود انسانوں کی حفاظت کا معاملہ بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …