کینیڈین گلوکارہ ایورل لیویگن کی برقعہ پہنے تصویر نے دھوم مچادی

پرفارمنس کے بعد گلوکارہ کئی دن متحدہ عرب امارات کی سیاحت سے لطف اندوز ہوتی رہیں
دبئی(میڈیا92نیوز آن لائن)معروف کینیڈین گلوکارہ ایورل لیویگن گزشتہ دنوں متحدہ عرب امارات میں موجود تھیں ،جہاں انہوں نے سالانہ ’سپیشل اولمپکس‘ کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کیا۔ اپنی پرفارمنس کے بعد گلوکارہ کئی دن متحدہ عرب امارات کی سیاحت سے لطف اندوز ہوتی رہیں۔ اس دوران وہ اپنی مختلف مقامات پر بنائی گئی تصاویر اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتی رہیں۔ان میں سے ایک تصویر انہوں نے ایسا لباس پہن رکھا تھا کہ دنیا میں دھوم مچ گئی۔ویب سائٹ ’پڑھ لو‘کے مطابق اس تصویر میں ایورل لیویگن نے مکمل طور پر مسلم خواتین کا روپ اپنا رکھا تھا، انہوں نے سر پر دوپٹہ لے رکھا تھا اور سیاہ عبائیہ پہن رکھا تھا۔یہ تصویر پوسٹ ہونے کی دیر تھی کہ ان کی ان میں وائرل ہو گئی اور صارفین کمنٹس میں گلوکارہ کی تعریف کرنے لگے۔ ایک شخص نے لکھا کہ ”بہت خوبصورت۔“ایک اور نے کہا کہ ”تم ہر طرح کے لباس میں خوبصورت لگتی ہو۔ایک لڑکی نے لکھا کہ ”ایورل! تمہیں عبائیہ بہت جچ رہا ہے۔“ایک صارف نے کہا کہ ”تم لڑکیوں اور خواتین کے لیے رول ماڈل ہو۔“

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …