فواد خان اور ماہرہ خان نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا

لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن) فواد خان اور ماہرہ خان نے ایک اور بڑا اعزاز حاصل کرلیا ہے، فواد خان اور ماہرہ خان نے دنیا کے 100 پُرکشش افراد کی فہرست میں اپنی جگہ بنا لی ہے.
فواد اور ماہرہ دنیا بھر میں اپنی شاندار اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں.
پاکستان کے معروف اداکار فواد خان اور خوبصورت اداکارہ ماہرہ خان سمیت 4 پاکستانی فنکاروں کے نام دنیا کے 100 پُرکشش اور خوبصورت ترین افراد کی فہرست میں شامل کرلیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ٹی سی کینڈلر کی جانب سے دنیا کی 100 پُرکشش اور خوبصورت ترین افراد کی فہرست جاری کی گئی ہے جس میں پاکستانی اداکار فواد خان، ماہرہ خان، عمران عباس اور گلوکارہ مومنہ مستحسن شامل ہیں۔ پاکستانی اداکاروں کے علاوہ اس فہرست میں دیگر ممالک سے بھی متعدد اداکار و فنکار شامل ہیں۔گزشتہ برس بھی اس فہرست میں فواد خان اورعمران عباس جگہ بنانے میں کامیاب رہے تھےاور اس سال بھی دونوں کا نام اس فہرست میں شامل ہے۔واضح رہے کہ ٹی سی کینڈلر ایک فلمی تنقید نگار ہے جو کہ 1990 سے ’دی انڈیپنڈنٹ کرٹکس‘ کے نام سے ہر سال دنیا بھر سے 100 خوبصورت اور پُرکشش ترین چہروں کی فہرست جاری کرتا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ٹی سی کینڈلر نے سال 2019 کے لیے دنیا بھر سے 100 پُرکشش اور خوبصورت ترین چہروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں فواد خان، عمران عباس، ماہرہ خان اور مومنہ مستحسن کے علاوہ بالی ووڈ سے دبنگ اداکار سلمان خان، شاہدکپور، عالیہ بھٹ، ورن دھون، دیپکا پڈوکون، کترینہ کیف،اور شارخ خان کا نام شامل ہے۔اس کے علاوہ نامزد ہونے والے ہالی ووڈ فنکاروں میں معروف اداکار ٹم کروز، ڈینیل ریڈکلف، لوقا ایونز، کرس ہیمسمور اور متعدد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …