ورسٹائل اداکار انور اقبال کے اعزاز میں تقریب کا اہتمام

توقیر ناصر،ذوالقرنین حیدر،مسعوداختر،ایم افراہیم،خالد عباس ڈار،اصغر ندیم سید،راشدمحمود و دیگر کی شرکت
مانگا منڈی(میڈیا92نیوز آن لائن)پاکستان ٹیلی ویژن کے ورسٹال اداکار انور اقبال کی 42 سالہ خدمات کے اعزاز میں تقریب پذیرائی کا اہتمام،آن لائن کے مطابق اس تقریب پذیرائی کا اہتمام گذشتہ روز الحمراءہال نمبر3 میں ایشین آر ٹ کونسل ویلفئیر ٹرسٹ کراچی اور الحمراءآرٹس کونسل لاہور کے تعاون سے کیا گیا تھا اس تقریب کے آرگنائزر اسلم محمود دہلوی،قیصر جاوید ،راجہ ناصر،سلیم گڈو اور ایم الیاس تھے،اس تقریب میں کمپئیرنگ کے فرائض معروف ادا کار کامیڈین اشرف خان،غفار لہری اور لائبہ خان نے سرانجام دئیے۔اس تقریب پذیرائی میں چئیرمین آرٹس کونسل توقیر ناصر،اداکار مسعود اختر،راشد محمود،ذوالقرنین حیدر،ایم افراہیم،رائیٹر اصغر ندیم سید،راشدمحمود،خالد عباس ڈار،آغاقیصر عباس،ایم ریاض شوکی،سید سہیل بخاری،بابا نجمی،بیاخان ودیگر نے شرکت کی اور انور اقبال بارے اظہار خیال کیااس تقریب میں گلوکار امجد بٹ اور خالد بیگ نے فن گائیکی کا بھی مظاہرہ کیا۔کامیڈین غفار لہری نے کمپئیرنگ کے ساتھ ساتھ ون مین شو کا مظاہرہ بھی کیا جسے بیحد سراہا گیا۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …