گلوکارہ میگھا فوک آف کنگ اکرم راہی کے ساتھ” ڈیوٹ “گیت ریکارڈ

گلوکارہ میگھا فوک آف کنگ اکرم راہی کے ساتھ” ڈیوٹ “گیت ریکارڈ کروائے گی
لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)گلوکارہ میگھا فوک آف کنگ اکرام راہی کے ساتھ ڈیوٹ گیت ریکارڈ کروائے گی،تفصیلات کے مطابق اداکاری کے بعد گلوکاری کے میدان میں مسلسل بے مثال کامیابیاں سمیٹنے والی سپر سٹار میگھا اور پاکستان کے ببر شیر فوک آف کنگ گلوکار اکرم راہی ایک ساتھ نیا گیت ”ماہی ٹر پردیس گیا“ ریکارڈ کروائیں گئیں ،جس کیلئے انہوں نے تیاری مکمل کر لی ہے، اس گیت کی شاعری اکرم راہی نے خود کی ہے ٹیون ساجی علی کی ہے جبکہ اس گیت کی موسیقی سہیل عباس ترتیب دے رہے ہیں ،میگھا نے باﺅ جی سے گفتگو میں بتایا کہ گیت ”ماہی ٹر پردیس گیا“ کو جلد ریکارڈ کروا دیا جائے گااور گیت کی ویڈیو بھی وقت کے پنجابی ماحول کے مطابق بنائی جائے گی.

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …