طیفا ان ٹربل جیسی فلمیں بنیں تو انڈسٹری بحرانی کیفیت سے نکل سکتی ہے، مایہ علی

لاہور(میڈیا92نیوز آن لائن)اداکارہ مایہ علی نے کہا ہے کہ بطور ہیروئن میری پہلی فلم طیفا ان ٹربل نے جس طرح پوری دنیا میں کامیاب بزنس کیا اس کا میرے ذہن میں تصور بھی نہیں تھا ۔انہوں نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ میں نے علی ظفر کے ساتھ فلم میں کام شروع کیا تو مجھے اتنا گمان ضرور تھا کہ ہماری فلم کامیاب ہو گی مگر فلم سپر ڈوپر ہٹ ہو گئی اور اس کے ذریعے میری شہرت نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ممالک بھی پھیل گئی جس کا میں نے خواب میں بھی نہیں سوچا تھا ۔مایہ علی نے کہا کہ اس فلم سے پہلے میں نے علی ظفر کے ساتھ صرف ایک کمرشل کیا تھا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر اس طرح کی فلمیں بنتی رہیں تو مجھے یقین ہے کہ بہت جلد ہم فلم انڈسٹری کی بحرانی کیفیت پر قابو پالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …