محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے، کا فلسفہ غلط ہے ماہرہ خان

لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن) معروف اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ محبت لفانی جذبہ ہے اور یہ فطرتاً اً انسان میں موجود ہوتاہے ، جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے یہ فلسفہ غلط ہے۔انہوںنے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ ہماری لوک داستانوں کے کردار ہیر رانجھا ، سسی پنوں ،لیلیٰ مجنوں ،سوہنی مہیوال جیسے بے شمار کردار ہیں جن کی محبت کے افسانے آج بھی لوگوں کو یاد ہیں اور دنیا میں جنگ کیلئے بھی اصول واضح کیے گئے ہیں اسی لیے یہ بات کسی طورپر بھی ٹھیک نہیں ہو سکتی کہ محبت اور جنگ میں سب کچھ جائز ہے۔ماہرہ خان نے کہا کہ عشق میں جدائی کے غم کا بھی اپنا ہی نشہ ہے جسے کوئی بھی بیان نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …