ابھیشیک اور ایشوریا کی شادی ارینج تھی یا لو؟ ابھیشیک بچن نے اہم انکشاف کردیا

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) معروف بالی ووڈ اداکار ابھیشیک بچن نے اپنے ایک انٹرویو میں شادی کے 11 سال بعد انکشاف کیا تھاکہ اُن کی اور ایشوریا کی شادی ارینج نہیں بلکہ لو میرج تھی۔ابھیشیک اور ایشوریہ رائے کی محبت کی کہانی کافی الگ ہے۔

2007 میں بالی ووڈ شہنشاہ امیتابھ بچن کے صاحبزادے ابھیشیک بچن سے شادی کے بندھن میں بندھنے والی سابق ملکہ حسن ایشوریہ رائے نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ان دنوں کو یاد کیا جب ابھیشیک نے انہیں پروپوز کیا تھا۔ایشوریہ کا کہنا تھا کہ ’ وہ لمحہ مجھے اب بھی یاد ہے جب 2008 میں فلم ’ جودھا اکبر‘ کے سیٹ پر ساتھی اداکار رہتھک روشن اور فلم کے ڈائریکٹر اشوتوش گوواریکر کو میرے اور ابھیشیک کے بارے میں معلوم ہوا تو انہوں نے انتہائی حیرت کا اظہار کیا تھا۔‘ایشوریہ رہتھک روشن اور اشوتوش گوواریکر کے چہرے کے ان تاثرات کو یاد کر کے ہنسنے لگیں۔واضح رہے کہ ابھیشیک اور ایشوریا فلم ’سرکار راج ‘اور’امراؤ جان‘ سمیت 8 فلموں میں ساتھ کام کرچکے ہیں۔ان کی ایک 6 سالہ بیٹی ہے جس کا نام آردھیا ہے۔ان کی شادی کو بارہ سال بیت چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …