آئٹم سانگ میں چھوٹے کپڑے پہن کر پرفارم کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے، کترینہ کیف

لاہور: (شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) اداکارہ کترینہ کیف کے مطابق آئٹم سانگ کرنے اور ان میں قدرے مختصر لباس پہن کر پرفارم کرنے میں کوئی حرج نہیں بلکہ وہ ایسے گانوں میں پرفارمنس کو اپنا اعزاز سمجھتی ہیں۔حال ہی میں ان کا ریلیز ہونیوالا گانا ’’حسن پرچم‘‘ بھی مداحوں میں بیحد مقبول ہو گیا اس میں بھی وہ ماضی کے دیگر گانوں کی طرح نیم عریاں لباس میں ڈانس کرتی دکھائی دیں۔

لوگوں کی جانب سے بولڈ سمجھے جانے پر کترینہ کیف نے خوشی کا اظہار کیا اور کہا انہیں یہ سن کر اچھا لگتا ہے کہ مداح انہیں پرکشش سمجھتے ہیں۔اداکارہ نے وضاحت کی کہ نیم عریاں لباس پر بولڈ پرفارمنس دینے پر انہیں خود مختاری کا احساس ہوتا ہے۔ انہوں نے اس خیال کو بھی مسترد کر دیا کہ لباس، میک اپ اور ادائیں کوئی معنی نہیں رکھتیں، اہم بات یہ ہے کہ آپ خود کو کس طرح پر سکون اور با اعتماد سمجھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …