پاکستانی نئی فلم ’لال کبوتر‘ کا ٹیزر وائرل ہوگیا

لاہور(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) معروف اداکارہ منشا پاشا اور اداکار احمد علی اکبر کی نئی فلم ’لال کبوتر‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔ایک منٹ دورانیئے پر مشتمل ٹیزر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ شاید فلم میں احمد علی اکبر ایک چور کا کردار نبھا رہے ہیں اور کسی کی تلاش میں بھاگ رہے ہیں۔


پورے ٹیزر میں صرف ایک ڈائیلاگ دیا گیا ہے، جس میں احمد اکبر کہتے ہوئے نظر آتے ہیں، ’ایک چور ہی چور کو ڈھونڈتا ہے‘۔تاہم ٹیزر دیکھ کر یہ اندازہ نہیں لگایا جاسکتا کہ منشا پاشا کی احمد اکبر سے کیسے ملاقات ہوگی۔

واضح رہے کہ منشا پاشا اور احمد اکبر کی جوڑی پہلی مرتبہ ایک ساتھ کسی فلم میں جلوہ گر ہوگی۔ کمال خان کی فلم ’لال کبوتر‘ 2019 میں ریلیز ہوگی جس کی کہانی شہر کراچی کے روز مرہ کے واقعات اور حالات پر مشتمل ہے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …