پاکستانی فلم ’لوڈویڈنگ‘ کے لیے بڑا اعزاز، بھارتی فلم فیسٹیول میں نامزد

لاہور(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات کی فلم ’لوڈویڈنگ‘ کوبھارتی فلم فیسٹیول میں بہترین فیچر فلم کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔بھارت میں کے شہر جے پور میں انٹرنیشنل فلمی میلے کا 11 واں ایڈیشن آئندہ ماہ 18 تا 22 جنوری تک ہوگا جس میں پاکستانی نامور ہدایت کار نبیل قریشی کی فلم ’لوڈ ویڈنگ‘ کو بطور بہترین فیچر فلم نامزد کیا گیا ہے۔

فلم میں اداکار فہد مصطفیٰ اورمہوش حیات نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔ فلم کو پاکستانی شائقین کی جانب سے بھی بے حد پسند کیا گیا تھا۔فلم کی نامزدگی کی خوش خبری ہدایت کار نے ٹوئٹر پیغام میں دی۔ ’لوڈ ویڈنگ‘ کی کہانی لڑکیوں کی شادی اور جہیز کے مسائل کو اجاگر کرنے پر مبنی تھی جس میں رومانوی کامیڈی کا تڑکا شامل تھا۔مہوش حیات نے’لوڈ ویڈنگ‘کی جے پور فلم فیسٹیول میں نامزدگی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں بہت فخر محسوس ہورہا ہے۔واضح رہے کہ جے پور فلم فیسٹیول کا آغاز 2009 میں ہواتھا ہر سال اس فیسٹیول میں مختلف ممالک کی بہترین فلمیں پیش کی جاتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …