کنگ خان اور دبنگ خان ایک ساتھ، نئے گانے نے دھوم مچا دیا

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم ’زیرو‘ کا نیا گانا ’عشق بازی‘ریلیز کردیا گیا۔اس گانے میں شاہ رخ اور سلمان ایک ساتھ اسٹیج پر رقص کرتے نظر آئے۔’عشق بازی‘ گانے کا میوزک اجے اتل نے تیار کیا جبکہ اس کی گلوکاری سکھوندر سنگھ اور دویا کمار نے کی ہے۔

فلم کی مقبولیت کی طرح گیت ’عشق بازی‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ 3 منٹ 16 سیکنڈ کے اس گانے کی ویڈیو کو محض ایک دن میں 77 لاکھ سے زائد بار دیکھاگیا،یہ گانا شاہ رخ، سلمان اور کترینہ کیف پر فلمایا گیا ہے۔اس سے قبل فلم کا پہلا گانا ’میرے نام تو‘ بھی حال ہی میں ریلیز ہوا تھا، جسے مداحوں نے خوب پسند کیا۔

واضح رہےکہ آنند ایل رائے کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کے ٹریلر کو دو نومبر کو ریلیز کیا گیا تھاجس کی مقبولیت کا انداز اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 3 منٹ اور 14 سیکنڈ کے اس ٹریلر کو محض4 دن میں شائقین کی جانب سے 6 کروڑ سے زائد بار دیکھا گیا، ٹریلر نے سوشل میڈیا پر کئی ریکارڈ توڑ دیئے۔فلم میں شاہ رخ خان پہلی مرتبہ بونے کا کردار ادا کر رہے ہیںجبکہ انوشکا فلم میں عافیہ یوسف زئی کا کردار نبھا رہی ہیں جو معذور ہے ۔انوشکا شرما کے علاوہ فلم میں کترینہ کیف بھی مرکزی کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔واضح رہے کہ یہ کترینہ کی شاہ رخ کے ساتھ دوسری فلم ہے، اس سے قبل دونوں فلم ‘جب تک ہے جان میں ایک ساتھ کام کرچکے ہیں۔فلم 21دسمبر کو ریلیز کی جائیگی ۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …