بالی ووڈ کی 5 اداکاریں جو ایک فلم کرنے کے سب سے زیادہ پیسے لیتی ہیں

لاہور(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز)
کنگنا رناوت:

کنگنا رناوت کافی سالوں سے بالی ووڈ میں کام کر رہی ہیں، وہ اپنی اداکاری کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہیں، لیکن بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہوں گے کہ وہ بالی ووڈ میں ایک فلم کرنے کے 15 کروڑ لیتی ہیں.
ڈیپکا پڈوکون:

کچھ ہی دن پہلے ریویر سنگھ سے شادی کرنے کے بعد ڈیپکا ایک نئے رشتے سے منسلک ہوگئیں ہیں،لیکن وہ بالی ووڈ میں اپنی اداکاری کا لوہا منوا چکی ہیں، لیکن وہ بالی ووڈ میں سب سے زیادہ پیسے لینے والی اداکاروں میں بھی ان کا نام آتا ہے، وہ ایک فلم کرنے کا 14 کروڑ لیتی ہیں.
پریانکا چوپڑا:

پریانکا چوپڑا بھی کچھ دن پہلے شادی کے بندھ میں منسلک ہوئیں ہیں. پریانکا نے بالی ووڈ کے ساتھ ساتھ ہالی ووڈ میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دیکھائے ہیں. اس وجہ سے وہ ایک فلم کرنے کے 13 کروڑ لیتی ہیں.
کرینہ کپور خان:

کرینہ کپور نے حال ہی میں چھوٹے نواب صاحب سے شادی کی تھی، لیکن وہ شادی کے بعد فلموں میں بہت کم کام کرتیں ہیں،لیکن فلموں میں بہت کم کام کرنے کے باوجود وہ ایک فلم کرنے کے 11 کروڑ لیتی ہیں.
سونم کپور:

جیسا کہ آپ جانتے ہیں سونم کپور انیل کپور کی بیٹی ہیں جہنوں نے حال ہی میں شادی کی ہے، انہوں نے بہت سی بڑی بالی ووڈ فلموں میں کام کیا ہے اور وہ اپنے والد انیل کپور کے نقشے قدم پر چل رہی ہیں، لیکن آپ کو یہ معلوم نہیں ہوگا کہ وہ ایک فلم کرنے کا 10کروڑ لیتی ہیں.

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …