مشہور اداکار ٹام کروز نے کتنی شادیاں کیں؟جانیئے اہم رپورٹ

لاہور(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) ٹام کروز نے ابتدا میں چھوٹے کرار ادا کیے۔ وہ مشہور ہدایتکار ٹونی سکاٹ مرحوم کی فلم ٹاپ گن سے معروف ہوئے جس نے باکس آفس پہ 176 ملین ڈالرز کا کاروبار کیا۔ اس کے علاوہ انھیں بورن آن دی فورتھ آف جولائی، میگنولیا، دی لاسٹ سیمورائی، کولیٹرل اور آ فیو گڈ مین میں اچھی اداکاری پہ کئی ایوارڈ ملے۔

انھوں نے بطور فلمساز مشن امپاسبل سے ابتدا کی، اس فلم میں ان کے ادا کیے گئے ایکشن سین کافی مقبول ہو چکے ہیں۔ آج کل وہ جیک ریچر میں کام کر رہے ہیں جس میں ان کا کردار ایک تفتیشی افسر کا ہے۔ اس فلم کی ہدایت کرسٹوفر مک کیوری دے رہے ہیں۔ اس کے علاوہ ٹاپ گن 2 اور مشن امپاسبل 5 کی شروعات جلد ہونے والی ہے۔ٹام کروز نے تین شادیاں کیں، تینوں طلاق پہ منتنج ہویئں۔ ان کی پہلی شادی اداکارہ مِمی روجرز سے، دوسری نکول کڈمین سے اور تیسری شادی اداکارہ کیٹی ہومز سے ہوئی تھی جس کا اختتام کیٹی ہومز کی طرف سے عدالت میں خلع کی درخواست اور اس کے نتیجے میں طلاق پہ ہوا۔ کیٹی ہومز سے ان کی ایک بیٹی سوری کروز پیدا ہوئیں۔ جو اب اپنی ماں کے ساتھ رہیں گی۔ ٹام کروز سائینٹولوجی مذہب کے ماننے والے ہیں۔ ٹام کروز کے مشہور فٹ بالر ڈیوڈ بیکھم سے قریبی دوستانہ مراسم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …