پاکستانی سپرسٹار فواد خا ن نے 37 بہاریں دیکھ لیں

لاہور(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) پرکشش شخصیت اور جاندار اداکاری کے ذریعے انتہائی کم وقت میں راتوں رات سپر اسٹار بن جانے والے پاکستان کے باصلاحیت اداکار فواد خا ن 37 برس کے ہوگئے ۔ڈرامہ سیریل ہم سفر سے کامیابیوں کی بلندیوں کو چھونے والے فواد خان نے اپنی اداکاری کے جوہر بکھیرتے ہوئے نہ صرف پاکستانیوں سے داد حاصل کی بلکہ ہمسایہ ملک کے باسیوں کو بھی اپنا دیوانہ بنا ڈالا ۔

فواد خان جو اپنی خوبصورت اور پرکشش شخصیت کی وجہ سے پاکستان اور بھارت کے کروڑوں دلوں پر راج کررہے ہیں، اب ان کی پرسنالٹی کے چرچے دنیا بھر میں مشہور ہوچکے ہیں۔پاکستانی ڈرامہ سیریل ’ہم سفر‘ ، ʼزندگی گلزار ہےʼ اور ’فلم خدا کے لئے‘ سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے فواد خان نے بالی ووڈ میں بھی کام کیا ہے۔

فواد خان نے سرحد پار کی فلم انڈسٹری میں’ خوبصورت ‘کے ذریعے انٹری دی تھی اور بعدازاں ’کپور اینڈ سنز‘اور ’اے دل ہے مشکل ‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔تمام ہی فلموں میں ان کی اداکاری سراہا اور انہیں فلم فیئرایوارڈ بھی دیا گیا ۔فواد کی خوبصورتی پر بھارتی لڑکیاں تو فدا تھیں ہی بالی ووڈ اداکار بھی ان کے حسن سے بچ نہ پائے، اداکارہ سونم کپور اور رنبیر کپور کئی بار میڈیا پر فواد خان کے لیے اپنی دیوانگی کا اظہار کرچکے ہیں ۔ایک موقع پررنبیر کپور نے کہا تھا کہ فلم ’اے دل ہے مشکل ‘ کی شوٹنگ کے دوران وہ کئی بار فواد خان کی شخصیت سے متاثر ہوئے۔یاد ہے کہ حال ہی میں فواد خان دنیا کی 100 پرکشش شخصیات میں بھی شامل ہوگئے ہیں،ٹی سی کینڈلر( ڈی انڈیپنڈنٹ کرٹکس) نے انہیں 2017ء کی پرکشش اور خوبصورت چہروں کی فہرست کا حصہ بنایا ہے۔واضح رہے کہ فواد خان نے اپنے کیریئر کا آغاز راک میوزک بینڈ ’ای پی، اینٹیٹی پیراڈائم‘ سےکیا تھا جس میں وہ مرکزی گلوکار کی حیثیت سے اپنی آواز کا جادو جگمگاتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …