فلم اسٹار نور کی ایک بار پھر ڈائریکشن میں واپسی

لاہور(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) پاکستان کی مشہور و معروف اداکارہ فلم اسٹار نور نے دوبارہ ڈائریکشن کے میدان میں قدم رکھ دیا ۔اطلاعات کے مطابق انہوں نے گلوکارہ سائرہ طاہر کی آواز میں ریکارڈ کی جانے والی نعت کی ویڈیو میں بطور ڈائریکٹر فرائض سرانجام دیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شوبز کو خیر باد کہہ کر حجاب کو مستقل اپنی زندگی کا حصہ بنانے والی سابقہ فلم اسٹار نور اس سے قبل بھی ہدایتکاری کے میدان میں قسمت آزما چکی ہیں۔اس سے قبل انہوں نے اپنی ایک فلم میں ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیئے تھے اور یہ ان کا ویڈیو ریکارڈنگ میں پہلا تجربہ ہے۔ایک رپورٹ کے مطابق اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ فلم اسٹار کا کہنا تھا کہ مجھے جب اس نعت کی ڈائریکشن کیلئے پیشکش ہوئی تو میں انکار نہیں کرسکی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے اپنی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے نعت کی ڈائریکشن دی، جس کی مجھے روحانی خوشی بھی ہے۔انہوں نے آئندہ بھی اس طرح کے پراجیکٹس میں حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …