ایک اور بھارتی اداکارہ جنسی ہراسگی کا شکار ہوگئیں

ممبئی(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز) جنسی ہراسگی ایک ایسا لفظ بن گیا ہے جو شوبز سے تعلق رکھنے والے ہر چھوٹے بڑے شخص کے منہ پر نظر آتا ہے، کچھ عرصہ قبل شروع ہونے والی ‘می ٹو’ مہم کے بعد پہلے ہولی وڈ اور پھر بولی وڈ میں بھی کئی المناک کہانیوں کے راز فاش ہوئے۔حال ہی میں ایک واقعہ رپورٹ ہوا ہے جس میں ایک بھارتی اداکارہ کی جانب سے اماراتی رہائشی پر آن لائن ہراسگی کا الزام عائد کیا گیا تھا تاہم اس شخص نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا واٹس ایپ ہیک ہوگیا تھا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فلموں میں کام کرنے والی اداکارہ نے دبئی کے رہائشی پر آن لائن جنسی ہراسگی کا الزام عائد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ مذکورہ شخص انہیں واٹس ایپ پر نامناسب پیغامات بھیجتا تھا۔اداکارہ نے اپنے مداحوں اور چاہنے والوں کو اس بات سے انسٹاگرام پر آگاہ بھی کیا تھا۔اداکارہ نیہا سکسینا کانندا اور ملیالم فلموں میں اداکاری کر چکی ہیں، ان کا کہنا تھا کہ مذکورہ شخص کی جانب سے معاملے پر معافی کی درخواست کے بعد میں نے جنسی ہراسگی کی شکایت متحدہ عرب امارات تک پہنچا دی ہے۔اماراتی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دبئی کے ایلسن نامی رہائشی نے جنسی ہراسگی کے الزامات کی تردید کی ہے جبکہ اس نے یہ دعویٰ بھی کیا ہے کہ اس کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہوگیا تھا۔اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ اس معاملے پر خاموش نہیں بیٹھیں گی بلکہ جب تک اس شخص کی جانب سے لکھ کر معافی نہیں مانگ لی جاتی میں معاف نہیں کروں گی۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …