رانی مکھرجی کی ہچکی کو سینسر سر ٹیفکیٹ جاری

ممبئی (شوبز ڈیسک / میڈیا 92 نیوز)اداکارہ رانی مکھرجی کی نئی فلم ”ہچکی “ کو سنسر بورڈ نے فلم کیلئے سرٹیفکیٹ جاری کردیا ،دور روز بعد سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔فلم کی کہانی دماغی عارضے ’ٹیوریٹ سنڈروم ‘میں مبتلا سکول ٹیچر کے گرد گھومتی ہے جسے گفتگو کے دوران اچانک ہچکیاں آنا شروع ہو جاتی ہیں ۔پڑھانے کا جذبہ اور جنون رکھنے والی خاتون کو پہلے تو بامشکل ایک سکول میں ٹیچنگ کی ملازمت ملتی ہے جس کے بعد اپنے دماغی عارضے کے سبب یہ پورے سکول میں مذاق بن کررہ جاتی ہے۔ایک وقت ایسا بھی آتا ہے جب سکول انتظامیہ اسے ملازمت سے برخاست کرنے کا فیصلہ کرلیتی ہے لیکن اس کا بچوں کو تعلیم دینے کا جذبہ کم نہیں ہوتا۔یہ اپنی بیماری کی کمزوری کو طاقت بنا لیتی ہے اور ان بچوں کو تعلیم دیتی ہے جہنیں بڑے سکول میں نظر انداز کیا جارہا تھا۔خوب محنت اور انتھک جدوجہد کے بعد ٹیچر بچوں کو تعلیم کے میدان میں اس سطح پر آتی ہے جہاں وہ بچے سکول کیلئے نیک نامی کا باعث بنتے ہیں ۔رانی مکھرجی نے فلم میں لازوال اداکاری کی ہے۔بچوں کی تعلیم کے حوالے سے ماضی کی بلاک بسٹر فلم ”تارے زمین پر“کے بعد یہ فلم تہلکہ مچانے آرہی ہے۔اس فلم کے ذریعے یہ پیغام بھی دیا گیا ہے کہ زندگی کی حقیقوں سے مایوس نہیں ہونا چاہیے چاہے وہ کتنی ہی تلخ کیوں نہ ہوں۔یادرہے رانی مکھرجی تقریباً چار برس بعد اس فلم کے ذریعے ایک ہار پھر فلم انڈسٹری میں واپس آرہی ہیں جبکہ فلم ”ہچکی “23 مارچ کو دنیا بھر میں ریلیز کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …