اداکار ہمایوں سعید کا لکس سٹائل ایوارڈز میں نامزد ہونے والے اپنے دوست فنکاروں کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام

لاہور(شوبزڈیسک/میڈیا92نیوز) معروف اداکار ہمایوں سعید نے لکس سٹائل ایوارڈز میں نامزد ہونے والے اپنے دوست فنکاروں کے اعزاز میں ڈنر کا اہتمام کیا ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارو پروڈیوسر ہمایوں سعید نے اپنی رہائش گاہ پر ڈنر کا اہتمام کیا جس میں انہوں نے لکس ایوارڈ میں نامزد ہونے والے اپنے دوست فنکاروں کو مدحوں کی جن میں اداکارہ ماہرہ خان ، گوہر رشید، ہدایتکار ندیم بیگ، وجاہت رئوف، شازیہ وجاہت، ثنا شاہنواز اور دیگر شامل تھے۔ معروف فیشن ڈیزائنر ایچ ایس وائے نے بھی لاہومیں دعوت ڈنر کا اہتمام کیا جس میں اداکار شان شاہد ، علی ظفر، سارہ لورین ، دانیال ظفر، میشا شفیع اوریوسف صلاح الدین سمیت دیگر شوبز سے وابستہ شخصیات شامل تھی۔ ان دنوں لکس سٹائل ایوارڈز کی بھرپور تیاریاں شروع ہیں۔ جس کے لئے کراچی اور لاہور کے فنکاروں نے ایوارڈ شو میں نامزد ہونے والے فنکاروں کے اعزاز میں دعوتوں کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جبکہ فنکاروںنے معروف فیش ڈیزائنر سے نت نئے سٹائلز کے ملبوسات تیار کروالئے۔ دوسری جانب رواں ماہ ہونے والے لکس ایوارڈ کیلئے پرفارمنس کا مظاہرہ کرنے والے فنکاروں نے ریہرسلز کا بھی آغاز کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …