لیکمی فیشن شو میں ستاروں کی کہکشاں

معروف بھارتی فیشن شو ’لیکمی‘ میں بولی وڈ ستاروں اور دیگر شخصیات نے ریمپ پر جلوے بکھیر کر تقریب کو چار چاند لگا دیے۔ہرسال منعقعد ہونے والے فیشن ویک کا 19 ویں سال کے پہلے ایڈیشن 31 جنوری سے 4 فروری 2018 تک ستاروں سے روشن رہے گا۔خیال رہے کہ اس فیشن شو کو 1950 کے بعد بننے والے بھارتی فیشن اور میک اپ برانڈ ’لکمی‘ منعقد کرتا ہے، جس میں نہ صرف بولی وڈ اداکارائیں بلکہ عالمی ماڈلز بھی شرکت کرتی ہیں۔


لکمی فیشن شو میں دیگر ممالک کی معروف شخصیات کو بھی ریمپ پر واک کرنے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے۔


موسم گرما اور موسم سرماں میں ہونے والے الگ الگ ایونٹس میں بھارت سمیت دیگر ممالک کے برانڈز بھی اپنی مصنوعات پیش کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …