ریس تھری کی پہلی جھلک …!

ممبئی (شوبز ڈیسک) بولی وڈ کی معروف ایکشن سیریز فلم ’ریس‘ کی آنے والی تیسری فلم اپنی ریلیز سے پہلے ہی خبروں میں ہے، کیوں کہ پہلی بار اس فلم میں سلمان خان ایکشن میں نظر آئیں گے۔’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کا آغاز تو نومبر 2017 سے کردیا گیا تھا، تاہم اب فلم کے ڈائریکٹر نے اس کی پہلی جھلک جاری کردی ہے، جس میں بولی وڈ سلطان سلمان خان اور اداکارہ جیکولین فرنانڈس کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ڈائریکٹر ریمو ڈی سوزا نے ’ریس تھری‘ کی پہلی جھلک ٹوئیٹ کی، جس میں جیکولین فرنانڈس کی ایک آنکھ کی جھلک کے باعث تصویر وائرل ہوگئی۔ریمو ڈی سوزا نے اپنی ٹوئیٹ میں بتایا کہ اب ریس تھری کی شوٹنگ ممبئی میں ہوگی، جہاں فلم کی شوٹنگ کو مکمل کیا جائے گا۔خیال رہے کہ ریس کی پہلی 2 فلموں میں مرکزی کردار بولی وڈ کے چھوٹے خان سیف علی خان نے ادا کیا، اس سیریز کی پہلی فلم 2008 اور دوسری 2013 میں آئی تھی۔اب سیریزکی تیسری فلم بننے جا رہی ہے، جس میں سیف علی خان کی جگہ سلمان خان ایکشن میں نظر آئیں گے، جب کہ اس بار فلم کے ڈائریکٹرز کو بھی تبدیل کرکے ریمو ڈی سوزا کی خدمات حاصل کرلی گئی ہیں۔ریس سیریز کی پہلی دو فلموں کی ہدایت کاری عباس برما والا اور مستان برماوالا نے دی تھیں، جنہیں عباس مستان کہا جاتا ہے۔سیریز کی تیسری فلم میں جیکولین فرنانڈس مرکزی کردار میں نظر آئیں گی، جبکہ اس فلم میں انیل کپور کی جگہ بوبی دیول کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

باتیں بنانا چھوڑیں اور ووٹ ڈال کر اپنا حق استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے عوام سے ووٹ ڈالنے کی اپیل …