زمین کی گردش میں نمایاں تیزی سائنسدانوں کی ایک منٹ کا دورانیہ 60 سیکنڈ سے کم کرنے کی خواہش

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر کوئی جانتا ہے کہ ایک منٹ میں 60سیکنڈ اور ایک گھنٹے میں 60منٹ ہوتے ہیں۔ اسی طرح ایک دن 24گھنٹوں پر محیط ہوتا ہے جو زمین کے ایک چکر کی عکاسی بھی کرتا ہے تاہم اب زمین کے اسی چکر کی رفتار تیز ہو جانے کے باعث سائنسدان ایک منٹ کو 60سیکنڈ کی بجائے 59سیکنڈکا بنانے کے خواہش مند ہیں۔ برطانوی اخبار ٹیلیگراف کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ زمین کے 24گھنٹے پر محیط روزانہ کی گردش میں نمایاں تیزی آ رہی ہے اور دن کا دورانیہ کم ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے وہ ایک منٹ کا دورانیہ 59سیکنڈ کرنے پر غور کر رہے ہیں۔ ٹائم اینڈ ڈیٹ (Time and Date)کی طرف سے جاری ڈیٹا کے مطابق گزشتہ اتوار کا دن 24گھنٹوں کی بجائے 23گھنٹے59منٹ اور 59.9998927سیکنڈز کا رہا۔ اگرچہ دن کے دورانیے میں یہ کمی انتہائی معمولی ہے تاہم تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ آگے چل کر یہ کمی بڑھتی جائے گی جس کے لیے منٹ کا دورانیہ کم کرنا پڑے گا۔ تحقیق کاروں نے پیش گوئی کی ہے کہ 2021ءگزشتہ سالوں کی نسبت 19ملی سیکنڈ چھوٹا ہو گا۔ اس لحاظ سے 2021ءکا ہر دن معمول کے دنوں سے 0.5ملی سیکنڈ چھوٹا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

ایپل کا تھرڈ پارٹی ایپس کے حوالے سے اہم اقدام

کیلیفورنیا: ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے یورپی یونین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ڈیجیٹل مارکیٹس …