لاہور ہائیکورٹ نےایل ڈی اے کو شہری کا گھر گرانے سے روک دیا

لاہور(میڈیا92نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے گجر پورہ سکیم میں گھرکی مسماری کے خلاف درخواست پر ایل ڈی اے حکام کو گونگے شہری کا گھر گرانے سے روک دیا اور ڈی جی ایل ڈی اے کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ جسٹس شمس محمود مرزا نے گجر پورہ سکیم کے رہائشی امین گونگا کی درخواست پر سماعت کی درخواست گزار کی طرف سے عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست ملکیت کا دعوی کردیا جبکہ سول کورٹ نے بھی ملکیت کے حوالے سے 25فروری2016ء کو میرے حق میں فیصیلہ دیا، سول عدالت کے فیصلے کو ایل ڈی اے نے کسی فورم پر چیلنج نہیں کیا، جبکہ یکم جنوری1999ء کو مکان کی تعمیر کیلئے ایل ڈی اے سے نقسہ بھی منظور کرایا اب 8مئی کو ایل ڈی اے نے غیر قانونی قابض کا نوٹس جاری کرکے مکان مسماری کرانے کا حکم جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

سارہ انعام قتل کیس میں شوہر شاہنواز کو سزائے موت کا حکم

اسلام آباد: کینیڈین شہری سارہ انعام قتل کیس میں ملزم شوہر شاہنواز امیر کو عدالت نے …