ماہ صیام کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیا جائے گا : پیر سید سعید الحسن شاہ

حکومت صوبہ بھر میں پہلی بار وسیع پیمانے پر جامع اور منظم طر یقہ سے رمضان بازاروں کا اجراءکریگی
لاہور (میڈیا92نیوز آن لائن)صوبا ئی وزیر اوقاف پیر سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ ما صیام کے تقدس کو پامال نہ ہونے دیا جائے گا اس لئے حکومت صوبہ بھر میں پہلی بار وسیع پیمانے پر جامع اور منظم طر یقہ سے رمضان بازاروں کا اجراءکریگی۔جہاں پر ایک ہی چھت تلے ہر قسم کی اشیائے خورد و نوش و ضروریہ عوام کو میسر ہونگی ۔ رمضان میں مہنگائی اور ذخیرہ اندوزوں کو موقع پر ہی سزا دی جائے گی۔ ان رمضان بازاروں میںخورد و نوش کے معےار اور مقدار پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔ صوبہ بھر میں ےوٹےلٹی سٹوروں کو بھی رمضان بازاروں کا حصہ بناےا جائے گا ۔ رمضان بازاروں مےں روزمرہ کھانوں مےں کثرت سے استعمال ہونے والے لوازمات اورماہ رمضان مےں باورچی خانوں مےں استعمال ہونے والے رواےتی آئٹمز عام مارکےٹ سے کم نرخوں پر دستےاب ہوں گے۔ فوڈ اتھارٹی رعاےتی اشےاءکے معےار کو ےقےنی بنائے گی۔ رمضان بازاروں کے قےام کے لےے جگہوں کا انتخاب کیا جا رہا ہے تاکہ لوگوں کی رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔ محکمہ زراعت، صنعت، لائےو سٹاک،ےوٹےلٹی سٹورز اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ مشترکہ حکمت عملی کے ذریعے رمضان بازاروںکی کامےابی کے لےے اپنا بھرپور کردار ادا کرےں گے ۔ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لےے باقاعدہ پالےسی مر تب کی جارہی ہے ۔ صوبائی وزےر نے کہا کہ ذخیرہ اندوزوں اور مہنگائی پیدا کرنے والے مافیا کے خلاف سخت ایکشن لیا جا رہا ہے۔ رمضان سستے بازاروں میں بہتر مےکانزم کے لئے صوبہ بھر کے کمشنر و ڈپٹی کمشنر، چےئرمےن ےوٹےلٹی سٹورز اور محکمہ صنعت و زراعت کو خصوصی ہداےات جاری کی گئےں ہیں۔ صوبائی وزےر نے کہا کہ موجودہ حکومت کا ہدف صرف لاہور نہےں پورا پنجاب ہے ۔ چےنی اور دےگر صنعتی آئٹمز کی قےمتوں کے تعےن کے لےے شوگر ملز اےسوسی اےشن سے مذاکرات کا آغاز کیا جا رہا ہے تاکہ رمضان سے قبل تمام متعلقہ امور کی تکمےل کو ےقےنی بناےا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں

عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں کا مولانا خادم رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(میڈیا 92نیوز )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمامولاناعزیزا لرحمن ثانی۔مبلغ ختم نبوت لاہورمولاناعبدالنعیم۔مولاناعلیم …