عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنمائوں کا مولانا خادم رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت

لاہور(میڈیا 92نیوز )عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنمامولاناعزیزا لرحمن ثانی۔مبلغ ختم نبوت لاہورمولاناعبدالنعیم۔مولاناعلیم الدین شاکر۔پیررضوان نفیس۔قاری جمیل الرحمان اختر۔مولانامحمداشرف گجر۔مولاناخالد محمودنے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ مولاناخادم حسین رضوی کے انتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولاناخادم حسین رضوی تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے محاذپرایک پرجوش اور تواناآواز تھے۔وہ ایک بیباک نڈر عالم دین تھے۔ تحفظ ختم نبوت اور تحفظ ناموس رسالت کے موقف پر جرآت مندانہ کردار کے حامل تھے۔سیاسی و مذہبی جماعتوں میں اپنارعب اور دبدبہ رکھتے تھے تحفظ ناموس رسالت کی تحریک کو ایک نیاموڑ دیااور نوجوان طبقہ کو اس حساس مسئلہ کی طرف متوجہ کرنے میں بھرپور کردار ادا کیا۔مولاناخادم رضوی مجاہدانہ کردار کے ساتھ ساتھ علم و عمل کی اعلی مثال تھے۔انکا انقلابی لہجہ انداز خطابت ختم نبوت و شعائر اسلامی کی حفاظت نے دنیاکفر پر زلزلہ برپاکردیا۔انکی جدائی پر صرف تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان نہیں بلکہ محافظین ختم نبوت اور ہر داعی انقلاب یتیم ہوگیا ہے۔اللہ تعالی انکے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے۔آمین۔

یہ بھی پڑھیں

ایک بڑا آدمی ریٹائر ہوگیا

اصل موضوع پر آنے سے قبل مختصراً ایک حالیہ تنازعہ پر بات کرنا چاہوں گا۔ …