لاہورعبدالحکیم موٹروے 30مارچ کو کھول دی جائیگی

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن) لاہورعبدالحکیم موٹروے 30مارچ کو کھول دی جائیگی:وزیرمواصلات
وفاقی وزیر مواصلات وپوسٹل سروسز مراد سعید نے کہاہے کہ لاہور۔عبدالحکیم موٹروے (M-3) کو30 مارچ سے ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا۔اسی طرح عوام کی سہولت کیلئے فیصل آباد ٹول پلازہ کو 24 مارچ سے ختم کردیاجائیگا۔انہوں نے ان خیالات کا اظہارجمعرات کووزارت مواصلات میں ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔اجلاس میں وفاقی سیکرٹری مواصلات شعیب احمد صدیقی،چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی جواد رفیق ملک ،انسپکٹرجنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اﷲ ڈنوخواجہ ،فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن کے نمائندوں اور وزارت مواصلات کے سینئر افسران نے شرکت کی۔وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ لاہور۔عبدالحکیم موٹروے کو نیشنل ہائی وے اتھارٹی وزارت مواصلات نے اپنے دستیاب وسائل سے مکمل کرکے ٹریفک کے قابل بنایا، اس موٹروے کی تعمیر میں تاخیر کی وجہ گزشتہ حکومت کی نااہلی تھی، لاہور۔عبدالحکیم موٹروے پر انٹیلی جینٹ ٹرانسپورٹ سسٹم نصب کیا گیا ہے ،جس کی وجہ سے اسے ماڈل موٹروے کہا جاسکتا ہے ۔وزیر مواصلات وپوسٹل سروسز نے کہا کہ لاہور۔عبدالحکیم موٹروے کا منصوبہ سٹیٹ آف آرٹ ٹیکنالوجی سے مزین کردیا گیا ہے اور تمام تر انتظامات کو جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجی سے منسلک کردیا گیا ہے ۔ خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں کو موٹروے سے بلیک لسٹ کر کیاجاسکے گا۔تمام گاڑیوں کی آمدورفت کے حوالے سے نمبرز پلیٹ تک کو آن کیمرہ ریکارڈ کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …