ڈولفن فورس اہلکاروں کا رکشہ ڈرائیور پر تشدد

ڈیرہ غازی خان ،لاہور(میڈیا92نیوزآن لائن)ڈولفن فورس بھی روایتی فورس کے رنگ میں رنگ گئی، تونسہ میں میں رکشہ ڈرائیور کا بھرے بازار میں مار مار کربرا حشرکر دیا ، تفصیل کے مطابق ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے غریب رکشہ کو ایک سائیڈ پررکشہ نہ لگانے پر بھرے بازار میں پیٹ ڈالا، رکشہ ڈرائیور کو ڈولفن کے دو نوجوانوں نے بالوں سے پکڑ کر موٹر سائیکل سے گھسیٹ کر اتارا اور جوتوں مکوں سے تواضع کی ۔جس پر لوگ اکھٹے ہو گئے اور اسے چھڑانے کی کوشش کی مگر انہوں نے کسی کی نہ سنی اور تھانہ لے جا کر بند کر دیا شہریوں نے وزیراعلی پنجاب اوراار پی او، ڈی پی اوسے واقعہ کانوٹس لینے کا مطالبہ کیاہے ۔ آئی جی پنجاب نے واقعہ نوٹس لینے اور فوری کاروائی کی ہدایت پر آر پی او ڈی جی خان نے واقعہ کی انکوائری ڈی ایس پی تونسہ سادات علی کے سپرد کردی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …