نواز شریف سے جیل میں تفتیش کی اجازت

اسلام آباد(میڈیا92نیوزآن لائن) احتساب عدالت اسلام آباد کے جج ارشد ملک نے ماڈل ٹاون واقعہ پرسابق وزیر اعظم نواز شریف سے جیل میں تفتیش سے متعلق ڈی ایس پی پنجاب پولیس محمد اقبال کی درخواست منظور کرتے ہوئے ملاقات کی اجازت دے دی ۔دوران سماعت درخواست گزارڈی ایس پی عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ ماڈل ٹاون واقعے کی تفتیش سے متعلق نواز شریف سے جیل میں ملنے کی اجازت دی جائے ۔نیب پراسیکیوٹر مرزا عثمان نے درخواست کی مخالفت کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ درخواست گزار کو متعلقہ پلیٹ فارم اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرنا چاہیئے ۔

یہ بھی پڑھیں

لاہور؛ لاکھوں پاسپورٹ التوا کا شکار، شہری کئی ماہ سے پریشان

لاہور: محکمہ پاسپورٹ میں ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد پاسپورٹ التوا کا شکار ہونے کی وجہ …