اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 22مارچ تک توسیع کردی

اوپن یونیورسٹی نے داخلوں کی تاریخ میں 22مارچ تک توسیع کردی
اسلام آباد(میڈیا92نیوز آن لائن)علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے سمسٹر بہار 2019ءکے میٹرک تا پی ایچ ڈی سطح تک تمام تعلیمی پروگرامز کے داخلوں میں لیٹ فیس چارجز کے ساتھ 22۔مارچ تک توسیع کردی ہے۔میٹرک پروگرام کی لیٹ فیس چارجز 200/-روپے ‘ انٹرمیڈیٹ ‘ ایسوسی ایٹ ڈگری اوربی اے 400/-روپے جبکہ پوسٹ گریجویٹ /بی ایڈ پروگرامز میں 1000/-روپے ہیں۔داخلوں کی تاریخ میں مزید توسیع کسی صورت نہیں کی جائے گی۔داخلوں میں توسیع کا مقصدحصول علم کے خواہشمند افراد کو ایک اور موقع فراہم کرنا اور زیادہ سے زیادہ لوگوں کو تعلیمی نیٹ میں شامل کرنا ہے۔تمام پروگراموں کے داخلہ فارمز اور پراسپکٹس اسلام آباد میں یونیورسٹی کے مین کیمپس کے تمام سیل پوائنٹس اور ملک بھر میں موجود علاقائی کمیپسسز/رابطہ دفاتر سے دستیاب ہیں۔تمام پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی موجود ہیں۔نئی تاریخ کا اطلاق میرٹ بیسڈ پروگرامز پر بھی لاگو ہے۔ڈائریکٹر شعبہ داخلہ کے مطابق میرٹ بیسڈ پروگرامز میں داخلوں کے خواہشمند امیدوار اپنا داخلہ فارم پراسپکٹس میں دئیے گئے طریقہ کار کے مطابق1000۔روپے لیٹ فیس چارجز کے ساتھ براہ راست متعلقہ شعبہ کو ارسال کریں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز، مسٹر پاکستان کا اعزاز،B-LEGEND جم کے 25 سالہ احسن سہیل نے اپنے نام کرلیا، دیکھئے رپورٹ

پاکستان کے کم عمر ترین تن ساز ، مسٹر پاکستان کا اعزاز ، B-LEGEND جم …